اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 27 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 51 ہزار 348 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 893 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار415 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار145 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.84فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر جمعہ کے روز سے پابندیاں نافذ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








