ڈرائیورز کی کمی، برطانوی فوج ایندھن کی سپلائی کے لیے تعینات

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرائیورز کی کمی، برطانوی فوج ایندھن کی سپلائی کے لیے تعینات
ڈرائیورز کی کمی، برطانوی فوج ایندھن کی سپلائی کے لیے تعینات

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں ڈرائیورز کی کمی کے پیش نظر ایندھن بحران کو حل کرنے کے لیے برطانوی فوج کو ایندھن کی سپلائی پر تعینات کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول ، پولٹری ، ادویات اور دودھ تک ہر چیز کی سپلائی بریگزٹ اور کووڈ 19 بحرانوں وجہ سے متاثر ہوئی ہے، جبکہ روزگار کی کمی کی وجہ سے معاشی حالات برے سے برے ہوتے چلے جارہے ہیں۔

ٹرکوں کی وجہ سے ایندھن کی مختلف شہروں کو بروقت سپلائی ممکن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پیٹرول پمپس مالکان اور خریداروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ متعدد پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے شہریوں نے پانی کی بوتلوں میں پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کے وزیر خزانہ رشی سنک نے ایل بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ “ہم نے اضافی احتیاط کے طور پر اضافی ڈرائیور لگائے ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ ” حالات بہتر ہورہے ہیں کیونکہ ہفتے سے ایندھن کی سپلائی بہتر ہورہی ہے۔ جیسے جیسے حالات مزید بہتر ہوں کے لوگوں کو ان کی توقع کے مطابق ایندھن ملنے لگے گا۔

وزارت دفاع ایندھن کی ترسیل کے لیے تقریبا 150 اہل فوجی ڈرائیوروں کو تیار کر رہی ہے، اور مزید 150 اہلکار ان کی مدد کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ فار بزنس، انرجی اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی (بی ای آئی ایس) کا کہنا ہے کہ انہوں نے 80 ٹینکر ڈرائیورز کا ایک بیڑہ تیار کررکھا جن کو حکومت ہنگامی حالت میں استعمال کرسکتی ہے۔

برطانوی وزراء کا کہنا ہے کہ دنیا کو ٹرک ڈرائیوروں کی عالمی قلت کا سامنا ہے اور وہ اس بحران کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ یہ سب کچھ یورپی یونین سے الگ ہونے کا نتیجہ ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں اس ایندھن کے بحران سے نکل آئیں گے، کیونکہ فوج کو ایندھن کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اے این ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

Related Posts