بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ
بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

راولپنڈی: کور کمانڈرز نے بھارتی فوج کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اور پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کے عزم کا آعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی 244ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا صرف ان کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے اور ان کے ملک کے اندرونی تنازعات سے دنیا کی توجہ کو ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا بھارت میں شدید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران شرکا نے بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سلامتی پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے میں سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور غیرملکی افواج کیساتھ تعاون اورمشترکہ مشقوں کے انعقاد میں اضافے پر زور دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری حکام نے افغانستان میں انسانی ہمدردی اور سلامتی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور بڑے خطے میں امن و استحکام کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے عالمی برادری کی کا تعاون ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملک کو غیر مستحکم کرنے، امن و استحکام کو خراب کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارت کے اس دعوے کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کشمیر کے تنازع کو اٹھاتے ہوئے ایک بھارتی مندوب کے اس دعوے کے جواب میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر نہ تو بھارت کا نام نہاد ‘اٹوٹ انگ’ ہے اور نہ ہی یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

Related Posts