عمران خان کا کرکٹر سے وزیراعظم بننے تک کا تصویری سفر

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کا کرکٹر سے وزیراعظم بننے تک کا تصویری سفر
عمران خان کا کرکٹر سے وزیراعظم بننے تک کا تصویری سفر

وزیر اعظم عمران خان آج یعنی منگل کے روز اپنی 69ویں سالگرہ منائی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ، وفاقی وزراء ، کارکنان اور مداحوں نے ان کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو پیدا ہوئے تھے۔

اکرام اللہ خان نیازی اور شوکت خانم کے گھر پیدا ہونے والے عمران خان نیازی پانچ اولادوں میں سے اکلوتے بیٹے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی ، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ (لندن) چلے گئے ، جہاں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

عمران برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1971 میں پاکستان واپس آئے اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

انہوں نے 1982 اور 1992 تک قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے 1994 میں اپنی والدہ کے نام پر کینسر کے علاج کے لیے شوکت خانم کینسر اسپتال کی بنیاد رکھی۔

1995 میں 43 سال کی عمر میں برطانوی بزنس مین گولڈ اسمتھ کی 21 سالہ بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ سے شادی کی۔ جو اس وقت دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک تھے۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ سے دو بیٹے پیدا ہوئے تاہم 2004 میں شادی طلاق پر ختم ہو گئی۔

عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو باضابطہ طور پر اپنی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی۔ ان کی جماعت نے خاص طور پر پاکستان کے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کی اور 2013 کے انتخابات میں خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف جولائی 2018 میں وفاقی حکومت میں برسراقتدار آئی اور انہوں نے 17 اگست 2018 کو پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی مایوسی کا عکاس ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

Related Posts