اسلام آباد: پاکستان اور سلطنتِ تھائی لینڈ کے مابین باہمی تعلقات اور دوستی کے 70 برس مکمل ہو گئے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے تعلقات کی سالگرہ مناتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سلطنتِ تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین گہرے اور مضبوط تعلقات کی 70 ویں سالگرہ مناتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں پولیس کے لیفٹیننٹ جنرل سمیت 6 اعلیٰ افسران برطرف
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہم نے تھائی لینڈ کے ڈپٹی وزیر اعظم اور تھائی ہم منصب کے ہمراہ مل کر پاک تھائی لینڈ 70 سالہ دوستی کا یادگاری لوگو جاری کیا۔ دونوں ممالک 70سالہ دوستی کی سالگرہ منانے کیلئے تقریبات منعقد کریں گے۔
Pleased to celebrate 70 years of friendship with Kingdom of #Thailand; a bond that runs deep & stands strong. Today, Deputy PM & FM @PramudwinaiDon and I unveiled the #PakThailandAt70 commemorative logo. We look forward to a series of events celebrating our 70 year bond.
???????? ???????? pic.twitter.com/mvwUTSiccE— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) October 8, 2021
خیال رہے کہ اِس سے قبل تھائی لینڈ حکومت نے پاکستان سے آنے والے فضائی مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے تحت کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران معطل ویزہ سروسز بحال کردی گئیں۔
باوثوق ذرائع کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا۔
تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ تھائی لینڈ کبھی کسی کا غلام نہیں رہا۔ اس کا گنجان آباد ترین شہر اور دارالحکومت بینکاک ہے۔ معیشت کے اعتبار سے تھائی لینڈ کو دنیا کا 27واں بڑا ملک سمجھا جاتا ہے۔ 1990 میں تھائی لینڈ کو دنیا کے اہم برآمد کنندگان میں شامل کر لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معید یوسف کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








