اسلام آباد : وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے معاملے پر قومی مفاد میں کم سے کم بات کی جائے۔ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور ادارے کے درمیان اچھے مثالی تعلقات ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے علاوہ اشیائے خرونوش بھی پاکستان میں سستی ہیں۔
غلام سرور کا کہنا تھا کہ دنیا کے 130 ممالک میں پیٹرول ہم سے مہنگا یے۔ آٹا ، چینی اور دالوں پر 40 فیصد لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ حکومت نے آٹے کا سرکاری ریٹ 1120روپے اور چینی 89 روپے 89 پیسے مقرر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں مہنگائی ہے۔ نیب میں ترامیم سے کاروباری افراد کو ریلیف دیا گیا یے سیاستدانوں کو نہیں۔ کنٹونمنٹ الیکشن ٹرائل تھا الیکشن اس لیئے ہارے کہ مہنگائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں
گورنر سندھ نے عمران خان کوقائد اعظمؒ اور لیاقت علی جناحؒ کے بعد سب سے مخلص لیڈرقراردیدیا
ناصر حیات مگوں نے پاک ایران 1 بلین ڈالر کی تجارت کوناکافی قراردیدیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








