راہول ڈریوڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا، رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

راہول ڈراوڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا، رپورٹ
راہول ڈراوڈ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا، رپورٹ

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا سینئر ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا(ٹی او آئی) اخبار میں ہفتے کے روز شائع ہونے والی خبر کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز راہول ڈریوڈ کو دو سال کا معاہدہ دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی اور سکریٹری جے شاہ نے راہول ڈریوڈ  سے ملاقات کی اور انہیں ہیڈ کوچ بننے پر آمادہ کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راہول ڈریوڈ کے پرانے سابق ساتھی پارس مہابرے ٹیم کے بولنگ کوچ کے طور پر شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کرے گا ،اے سی سی کا اعلان

T20 ورلڈ کپ، حسن علی کی دوران پرواز اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ راہول ڈریوڈ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنا معاہدہ ختم کر دیں گے۔ فیلڈنگ کوچ آر سریدھر کے متبادل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وکرم راٹھور ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

دریں اثنا انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا تھا کہ اگر پوری دنیا راہول ڈریوڈ کی تقرری کی خبریں کو درست مانتی ہے تو پھر دنیا واقعی باخبر ہو گئی ہے۔

ہندوستانی کرکٹ شائقین میں “مسٹر ڈپینڈ ایبل” یا “دی وال” کے نام سے مشہور راہول ڈریوڈ نے 1996 سے 2012 تک 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔ فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے چارج سنبھال لیں گے۔ موجودہ کوچ روی شاستری نے پچھلے مہینے اس ٹورنامنٹ کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کا عندیہ دیا تھا جو اتوار کو شروع ہونے جارہا ہے اور 14 نومبر تک جاری رہے گا۔

Related Posts