T20ورلڈکپ، بنگلادیش نے عمان کو26 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

T20ورلڈکپ، بنگلادیش نے عمان کو26 رنز سے شکست دے دی
T20ورلڈکپ، بنگلادیش نے عمان کو26 رنز سے شکست دے دی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے (کولیفائنگ راؤنڈ) میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے (کولیفائنگ راؤنڈ) کے چھٹے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش کو سپر12 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا تھا اور شکست کی صورت میں بنگلادیش ورلڈکپ سے باہر ہوجاتی۔واضح رہے اسکاٹ لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی وزیر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی کا مطالبہ

دوسری جانب واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت کا ٹاکرا 24اکتوبرکو کھیلا جائے گا، میچ کو لے کر شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

Related Posts