اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، ملک میں وباء کے مزید 622 کیس سامنے آئے اور 16 افراد کے انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 16 اموات اور 622 نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Statistics 21 Oct 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 44,334
Positive Cases: 622
Positivity %: 1.40%
Deaths : 16
Patients on Critical Care: 1690— NCOC (@OfficialNcoc) October 21, 2021
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 16 اموات کے اضافے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28 ہزار328 ہو گئی ہے جبکہ نئے 622 کیسز کو شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1266826 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پاکستان میں مجموعی طور پر 44ہزار334 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1اعشاریہ 69 فیصد رہا تاہم ملک میں اب بھی 1690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اورسرکاری اعداد وشمار کے مطابق 1112 مریض وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کورونا کیسز میں کمی ، ڈینگی کو بھی قابو کیا جائے
کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








