کابل: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند سے وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کی، کابل میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ امور، تجارتی و اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر با ت چیت کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے عبوری وزیر اعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کے دوران افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔ اعلی عسکری قیادت و پاکستانی وفد کے دیگر اراکین کی جانب سے اس ملاقات میں خصوصی شرکت کی گئی۔
وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان، انسانی بنیادوں پر افغان بھائیوں کی مدد کیلئے پر عزم ہے، پاکستان، افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا متمنی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر، خطے میں امن کیلئے پر عزم ہے۔ عبوری وزیراعظم ملا حسن اخوند نے انسانی امداد کی بروقت فراہمی پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ دلچسپی کے امور، تجارت اور تجارت سمیت اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ افغان عوام کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








