اسلام آباد:پاکستان ویمن کرکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے پر بھرپور جشن منایا گیا۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کا پاک بھارت میچ دیکھنے میں مصروف رہیں۔قومی ویمن ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
ٹیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کاسنسنی خیز میچ دیکھا۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 6 کے اسکور پر بھارتی اوپنرز کو میدان بدر کیا تو 31 کے اسکور پر حسن علی نے تیسرے بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دوسری جانب واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی، جس کے بعد پاکستانی بالرز کی جانب سے انتہائی ماہرانہ کھیل پیش کیا، اور بھارت کی دو اہم وکٹیں جلد گر گئیں۔
بھارت نے پاکستان کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لئے 152رنز کا ہدف دیا، بھارت کو بیٹنگ کی شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ روہت شرما، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ بھارت کی دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز با بر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، پاکستان نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








