بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارک باد

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارک باد
بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر صدر اور وزیر اعظم کی مبارک باد

اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، جبکہ قومی ٹیم کی شاندار فتح پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے قومی ٹیم اور پاکستان قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بھارت کو شکست فاش دینے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاباش گرین شرٹس، مکمل صفایا کیا، 10 وکٹوں سے میچ جیت لیا، ہمیں آپ پر فخر ہے، ایک اچھا میچ تھا مزا آگیا، پاکستانیوں آپ سب کو مبارک ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر میچ دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھی تصویر شیئر کی اور قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی، اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو مبارکباد اور بابر اعظم کو جنہوں نے ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا، رضوان اور شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

یہی نہیں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے بھی بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، آج کے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا 10 وکٹوں سے انڈیا سے میچ جیتنا قابل فخر کارنامہ ہے، پاکستان کی پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے مگر جیت کا کریڈٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو جاتا ہے۔

بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کے دل جیت لیے، بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی سمیت پوری ٹیم کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آئندہ آنے والے میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

Related Posts