اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 698 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 9 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 69 ہزار 234 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 386 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کے ڈیلٹا ویرئینٹ کی نئی قسم برطانیہ کو متاثر کرنے لگی
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار95 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ5 لاکھ 30 ہزار153 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.65فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے کے باعث مسائل بڑھ سکتے ہیں۔
آج سے 4 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کیلئے بہت ضروری ہے۔اسلام آباد، پشاور، گلگت اور میرپور میں ویکسینیشن کی بہترین پیش رفت رپورٹ سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور صحت ٹیموں کو حیدرآباد، نوشہرہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی، مینگورہ اور مردان میں ویکسینیشن کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








