رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کوکمانڈر کراچی مقرر کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کوکمانڈر کراچی مقرر کردیا گیا
رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کوکمانڈر کراچی مقرر کردیا گیا

کراچی:پاک بحریہ میں کراچی کی کمان رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کردی گئی، رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے کمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی ہے۔

پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی تبدیلی کمان کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈ رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کر دی۔

تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل مِیاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں اور متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔رئیر ایڈمرل مِیاں ذاکراللہ جان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز(ملٹری)سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزیدپڑھیں: سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پاکستان پر عزم ہے،وزیر اعظم

Related Posts