وزیر اعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی ملاقات
وزیر اعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کی ملاقات

مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے کشمیر کونسل (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے ملاقات کی ہے جس کے دوران مسئلۂ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کونسل (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے جموں و کشمیر ہاؤس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے علی رضا سید کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،سردارعبد القیوم نیازی

آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے

آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں قیامت خیز زلزلے کو 16برس مکمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کشمیر کونسل (ای یو) کے چیئرمین کی تحریکِ آزادی کیلئے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے۔سرمایہ کار آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ 

 تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ستمبر کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے، آزاد کشمیر میں سیاحت،ہائیڈل، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ستمبر کے دوران سیالکوٹ دورے کے دوران تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقعے پر مشیر صنعت و پیداوار چوہدری مقبول گجر، معاون خصوصی حافظ حامد رضا، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار بھی موجود تھے۔

Related Posts