انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی میزبانی کیلئے ماڈل فاطمہ حسن کا انتخاب ہو جانے کے بعد غیر مناسب لباس کے باعث انہیں میزبان بنانے سے معذرت کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ترکی میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی۔ فاطمہ حسن بھی ریڈ کارپٹ کیلئے میزبان کے طور پر منتخب ہوئیں۔ تاہم انسٹاگرام اسٹوریز کی ایک سیریز میں فاطمہ حسن نے پریشان کن صورتحال پیش آنے کا انکشاف کیا ہے۔
ترکی میں پاکستانی ستاروں سے سجی آئی پی پی اے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب
فٹنس ٹرینر بن گئی لیکن اداکاری نہیں چھوڑی۔مریم انصاری
جب فاطمہ حسن میزبان بننے کیلئے تیار ہورہی تھیں، تو انہیں آخری وقت پر بتایا گای کہ ان کا لباس غیر مناسب اور نازیبا ہے جسے ٹی وی اسکرین پر نشر نہیں کیا جاسکتا۔ فاطمہ حسن کا کہنا ہے کہ میں نے پروڈکشن ٹیم کو اپنے لباس کے متعلق آگاہ کیا تھا۔
بعد ازاں اپنی مزید انسٹاگرام اسٹوریز میں ماڈل فاطمہ حسن نے کہا کہ مجھے کور اپ دے کر میزبانی شروع کرنے کا کہہ دیا گیا۔ انہوں نے آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں بدانتظامی کی بھی نشاندہی کی۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ایوارڈ شو انتظامیہ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ایک پاکستانی شو کی میزبانی کر رہی تھیں بلکہ آپ ایک مسلم ملک کی نمائندہ بن کر ترکی گئی تھیں۔ آپ کو ایک مناسب اور مکمل لباس پہننا چاہئے تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آپ پاکستانی اسٹائل کا لباس پہن کر زیادہ خوبصورت لگ سکتی تھیں تاہم بعض مداحوں کی ماڈل فاطمہ حسن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایوارڈ شو کیلئے کوئی رہنما ہدایات وضع کی گئی تھیں تو شو سے قبل بتانا چاہئے تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








