غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان، وزیر اعظم قوم سے خطاب آج کرینگے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے گھریلو گیس کی تلاش کے لیے فوری لائسنس جاری کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعظم نے گھریلو گیس کی تلاش کے لیے فوری لائسنس جاری کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری سامنے آگئی، وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب اور غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس کے دوران ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی اور قوم کو حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

عمران خان نے وزراء کو ٹی ایل پی سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا

وزیر اعظم عمران خان غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کریں گے جس کے تحت حال ہی میں مہنگائی میں کیے گئے ہوشربا اضافے سے پریشان عوام کے مسائل کے ازالے پر توجہ دی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قوم سے خطاب کے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 3 نومبر کو بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عوامی آدمی نہیں سازشی آدمی ہیں،ڈیرہ غازی خان جلسے میں شہباز شریف کو جس طرح کا رسپانس ملا ہے، انہیں اسی رات واپس آ جانا چاہیے تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ حکومت کو اپنے انتظامی معاملات پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے،انتخابی اصلاحات کے بغیر صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔

 

Related Posts