کراچی، نسلہ ٹاور گرانے کیلئے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، نسلہ ٹاور گرانے کیلئے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس آج ہوگا
کراچی، نسلہ ٹاور گرانے کیلئے ڈی سی آفس میں اہم اجلاس آج ہوگا

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب واقع نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے سے متعلق اہم اجلاس آج ڈی سی آفس میں ہوگا، بلڈنگ کے انہدام کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے گرایا جائے گا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر (شرقی) کے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں رہائشی عمارت منہدم کرنے کیلئے آفر دینے والی کمپنیاں پریزنٹیشن دیں گی اور حکام کو مطمئن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور، تجوری ہائٹس کے بعد مکہ ٹیرس گرانے کا حکم

کراچی، نسلہ ٹاور گرانے کی تیاریاں جاری، رہائشی افراد نے بلڈنگ خالی کردی

ڈی سی آفس میں ہونے والے  اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔ عمارت کے انہدام کیلئے ڈی سی ایسٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کمشنر کراچی کو مسماری سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔

کمشنر کراچی نسلہ ٹاور گرانے کیلئے منتخب کی گئی کمیٹی کو ٹھیکہ دینے کی حتمی منظوری دیں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 میں سے 1 کمپنی غیر ملکی کمپنی کے ذریعے کنٹرول بلاسٹنگ کی پیشکش کرچکی ہے جبکہ مقامی کمپنیاں کنٹرول بلاسٹنگ سے نابلد ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی کمپنیوں کو کنٹرول بلاسٹنگ کا تجربہ اور صلاحیت نہ ہونے کی بنیاد پر نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ کی بجائے دستی طریقۂ کار کے تحت مسمار کیے جانے کا زیادہ امکان ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ حکام کریں گے۔ 

Related Posts