کراچی، آئی آئی چندریگرروڈ سے کروڑوں کی کیش وین لیکر بھاگنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

karachi police

کراچی: پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ سے کروڑوں کی کیش وین لے کر بھاگنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر 9 اگست کو ملزم کیش وین لے کر فرار ہوگیا تھا۔ ساؤتھ زون پولیس نے مرکزی ملزم کو آج گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ساتھ کیش وین لے کر فرار ہوا۔ کروڑوں کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی، سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور،سیکیورٹی گارڈ 20 کروڑ لے کر فرار، مقدمہ درج

واضح رہے کہ 11 اگست 2021 کو سیکورٹی کمپنی نے ملزمان کو بینک میں رقم جمع کرانے کا ٹاسک دیا تھاتاہم ملزمان 20 کروڑ کی خطیر رقم کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کمپنی کا اسلحہ بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے تھے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 20 کروڑ کی رقم اسٹیٹ بینک میں جمع کروانی تھی۔ سیکورٹی کمپنی کے ڈرائیور کا نام حسین شاہ ہے جو گارڈ کے ہمراہ 2 کروڑ لے کر فرار ہوا۔ گاڑی میں لگے کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب کردئیے گئےتھے۔

Related Posts