کراچی:ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر بارٹر ٹریڈ شروع کرنے کی وزارت تجارت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاک ایران بارٹر ٹریڈ کو سہو لت فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کو واضح ہدایات جاری کریں۔
میاں ناصر حیات مگوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے طرز عمل سے متعلق اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہے کہ وہ رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں اور اس کے لیے بے عملی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
میاں ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے پابندیوں سے متعلق خدشات کو لے کر ایران کے ساتھ بینکنگ چینلز کے خلاف مشورہ دے کر وزارت تجارت کو مس گا ئیڈ کیاہے اور ساتھ ہی ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے اس کے واجب اور مطلوبہ سہولتی کردار کی پیشکش بھی نہیں کی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی اسٹیٹ بینک کو تجارت اور معاشی ترقی کو بڑھاوا دینا چاہیے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرح رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کے بعد ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








