ملزم واجد نے شادی سے انکار پر نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کیا، پولیس ذرائع

تازہ ترین

تازہ ترین

ملزم واجد نے شادی سے انکار پر نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کیا، پولیس ذرائع
ملزم واجد نے شادی سے انکار پر نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کو قتل کیا، پولیس ذرائع

راولپنڈی: نسیم بی بی اور 14 ماہ کے بچے کے قتل کو قتل کرنے والے ملزم واجد علی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر انہیں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مہوٹہ موہڑہ میں ماں اور بچے کو قتل کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ملزم واجد علی کا کہنا ہے کہ میں نے نسیم سے کہا تھا کہ وہ بچے کو اس کے باپ کے حوالے کردے اور مجھ سے شادی کرلے۔ میری نسیم سے کافی عرصے سے دوستی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل سے چند روز قبل ملزم واجد علی نے مقتولہ نسیم بی بی کو ایک قیمتی موبائل بھی تحفے میں دیا تھا، جو مقتولہ نے کسی اور کو دے دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم، ملزم، نسیم بی بی کو عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ جنگل لے کر گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم واجد علی عرف کشمیری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم قتل کیس کی سماعت، ملزم ظاہر جعفر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Related Posts