وقار یونس کی اہلیہ ذہنی صحت پر توجہ دلانے میدان میں آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

وقار یونس کی اہلیہ ذہنی صحت پر توجہ دلانے میدان میں آگئیں
وقار یونس کی اہلیہ ذہنی صحت پر توجہ دلانے میدان میں آگئیں

کراچی: بین سٹوکس کے ہر قسم کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت تک بریک لینے کے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں اور عام افراد کی ذہنی صحت پر بحث کی جانے لگی۔

باؤلنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال ذہنی صحت پر توجہ دلانے میدان میں آگئیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ ’میں اوکے نہیں‘ کہنے کی ہمت کیلئے ماحول سازگار ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12ماہ سے بائیو سیکیور ببل میں ہے، ہم تنقید میں جلد بازی کرتے ہیں، لیکن کتنے لوگ تعریف اور سپورٹ کرتے ہیں؟

کتنے لوگ ہیں جو خاموشی میں تکلیف برداشت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل میں 12 ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے، ذہنی صحت کے باعث ڈپریشن سے خودکشی تک کی نوبت آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

اُنہوں نے کہا کہ ذہنی صحت کے باعث سب سے شفقت کیساتھ پیش آئیں۔ڈاکٹر فریال وقار نے کہا کہ ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اپنے قریبی افرادسے پوچھیں کیاوہ اوکے ہیں۔

Related Posts