ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

تازہ ترین

تازہ ترین

ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن
ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن

اسلام آباد:پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ماحور شہزاد کی جانب سے دیئے گئے بیان پر کہا ہے کہ اولمپکس میں ماحور شہزاد کے بیان پر افسوس ہوا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ماحور شہزاد کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں۔

پی او اے نے اپنے بیان میں کہا کہ امتیازی بیانات اولمپک اسپرٹ کے خلاف ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔پی او اے کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر تنقید کے حوالے سے ماحور شہزاد نے ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان سے حسد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب پاکستان پہنچ گئے

Related Posts