احسن اقبال کا عمران خان اور پی ٹی آئی پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

احسن اقبال
(فوٹو: آن لائن)

جدہ: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریکِ انصاف اور پی ٹی آئی پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کے دوران کہا کہ جمہوریت اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے چاہتے ہیں کہ مارشل لاء لگا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمیں تعیناتی سے نہیں، تعینات کرنے والوں سے مسئلہ ہے، فواد چودھری

خطاب کے دوران وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی سابق حکومت کو اقتدار سے محرومی کا اتنا غم تھا کہ قوم کو ایک دوسرے کا گریبان پکڑنے پر مجبور کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دلچسپ طور پر وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کو امداد نہ پہنچائے جانے کا اعتراف کر لیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو نقصان پہنچارہی ہے جس کے باعث عوام تک امداد نہیں پہنچی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 3 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب زدگان بد ترین موسمی حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ایک بار کھانا دیا جس کے بعد فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سخت موسمی حالات اور فاقہ کشی سے انسانی المیے کا خدشہ ہے۔

Related Posts