واشنگٹن: امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نیومی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 28 سالہ نیومی کی 25 برس کے معروف وکیل پیٹر نیل سے شادی ہوگئی۔
بائیڈن کا اسرائیلی وزیر اعظم کے بیٹے کو فون، شادی کی مبارکباد
امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی کی شادی کی تقریب میں 250 کے قریب مہمان شریک ہوئے۔ حیرت انگیز طور پر امریکی میڈیا کو تقریب کی کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
خیال رہے کہ جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی۔ نیومی صدر جو بائیڈن کی سب سے بڑی پوتی اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔
شادی کے بعد امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس سے رسمی بیان بھی جاری کیا گیا جس میں واضح کیا گیا کہ صدر کی پوتی کی شادی کے تمام تر اخراجات بائیڈن خاندان کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیڈ کے بیٹے کو فون پر شادی کی مبارکباد دی اور دس منٹ تک گفتگو کی، اس دوران جو بائیڈن نے نوبیاہتا جوڑے کو وائٹ ہاؤس دورہ کی دعوت بھی دی۔
اکتوبر کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر یائر لاپیڈ کے بڑے بیٹے کو ان کی شادی کی مبارکباد دینے کے لیے فون کال کی ہے۔ شادی 23 ستمبر کو ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








