کوئٹہ: بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مابین مسافر ٹرین سروس آج سے بحال کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان کے متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ دیگر شہروں سے کٹ جانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی تھی جس کی بحالی میں طویل وقت لگ گیا۔
ٹرین سروس معطلی، پاکستان ریلوے نے وضاحت جاری کردی
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج سے بلوچستان اور دیگر صوبوں کے مابین ٹرین سروس کو بحال کیا جارہا ہے۔ جعفر خان جمالی ایکسپریس مچھ اسٹیشن سے پشاور کی جانب اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
ریلوے انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ
ٹرین سروس مچھ سٹیشن تک بحال
جعفر ایکسپریس آج مسافروں کو لے کر مچھ سے پشاور کیلیے روانہ ہوئی
پاکستان ریلوے جنوری میں کوئٹہ تک آپریشن بحالی کیلیے پر عزم
آپریشن کے کامیاب آغاز پر وزیر ریلوے کا کوئٹہ ڈویژن، ریلوے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین pic.twitter.com/MnSkmkSMsh— Pakistan Railways (@PakrailPK) November 20, 2022
حکام کا کہنا ہے کہ آج سے 4 ماہ قبل بولان اور ہروک میں بد ترین بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک پل بہہ جانے کے بعد ریل سروس معطل کردی گئی تھی، جو آج بحال ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت اور ریلوے پاکستان کی جانب سے کراچی سے ٹرین سروس معطلی سے متعلق وضاحت جاری کردی گئی۔
سوشل میڈیا پراکتوبر کے آغاز میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت نے ایک بار پھر کراچی سے ٹرین سروس کو بند کر دیا ہے۔اس حوالے سے حکومتِ پاکستان نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر پیغام جاری کیا تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے نے سندھ سے سیلاب کے باعث ایک ماہ سے زائد عرصے تک معطل رہنے والی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








