کراچی: تحریکِ انصاف سندھ کے صدر و سابق وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے پاس چھپانے کیلئے کچھ نہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریکِ انصاف کے پیچھے پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی بھی تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے لوٹی ہوئی دولت سے اربوں روپے اپنے سیاسی ایجنڈے کیلئے استعمال کیے ہیں۔
ملک میں مہنگائی کے متعلق تکلیف دہ فیصلے کرنے ہونگے۔شاہد خاقان عباسی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








