صوبے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے، سید ممتاز علی شاہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh government approves 394 jobs on deceased quota

کراچی:کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سندھ میں اب تک 3 ارب 50 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں،کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ سے خریدے گئے میڈیکل آلات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں،یہ بات سیکریٹری خزانہ نے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کا چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ سیکریٹری صحت نے اپنی بریفنگ مین بتایا کہ پی پی ای، لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اجلاس میں فیلڈ اسپتال پی ای ایف میوزیم میں قائم کرنے کے لئے 30 ملین روپے کی منظوری صوبے کے مختلف اسپتالوں کو ا پ گریڈ کرنے کے لئے محکمہ صحت کے بجٹ سے 500 ملین جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں لیباریٹری آلات، مشینری اور دیگر میڈیکل آلات خریدنے کے لئے 720 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔فنڈ کو سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ کے لئے ایف بی آر کو لکھا جائے گا۔

 خریدے گئے تمام آلات کی غیر جانبدار اداروں کے ذریعے انسپکشن اور آڈٹ کی جارہی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ فنڈ سے خریدے گئے میڈیکل آلات کی اسپتالوں تک شفاف فراہمی کو چیئرمین سی ایم آئی ٹی یقینی بنائیں گے۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے آئند ہ اجلاس میں سی ایم آئی ٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا۔ اسپتالوں کے تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔

Related Posts