پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں، شرجیل میمن

تازہ ترین

تازہ ترین

پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں، شرجیل میمن
پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اپنے ٹوئٹ میں ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کہا کہ پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں ہیں۔ الحمدللہ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس کے روٹ ٹو کا بھی آغاز کردیا گیا تھا۔

حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی کے لیے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی۔

Related Posts