پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے کا عید الاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر سے شہریوں کو اپنے آبائی علاقے جانے کے سہولت فراہم کرتے ہوئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا یہ فیصلہ مسافروں کے بڑھتے رش کی بدولت کیا گیا۔ اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی جو براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی۔  جب کہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

 

Related Posts