بجلی کا شدید بحران، حکومت کا 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کا شدید بحران، حکومت کا 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری
بجلی کا شدید بحران، حکومت کا 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری

اسلام آباد: ملک میں بجلی کے شدید بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے نئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے یہ ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کیلئے جاری کیے ہیں۔

ٹینڈر جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں، جب کہ ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں بھی طلب کرلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف بی آر کا ایئرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ

معلوم رہے کہ ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جولائی کے پہلے اور دوسرے ہفتے میں ایک، ایک آخری ہفتے میں دو کارگوز کے لیے 16 جون کو ٹینڈر جاری کیا تھا لیکن 2-3 جولائی، 8-9 جولائی اور 25-26 جولائی کے لیے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی تھی۔

Related Posts