ایف بی آر کا ایئرلائن کے بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر کا بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ
ایف بی آر کا بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے حکام کے مطابق بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے ٹکٹ پر قیمت کا فرق ایئرپورٹ پر ایئرلائن اسٹاف وصول کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا نے ایل پی جی 1.66 روپے فی کلو مہنگی کردی

خیال رہے کہ اس حوالے سے ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا کہنا ہے کہ بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکس میں اضافے سے پی آئی اے کے ٹکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں میں بزنس کلاس ہے ہی نہیں، پی آئی اے کے اکانومی پلس کے ٹکٹ پر اکانومی کلاس کے ٹیکس لگتے ہیں۔

دوسری جانب اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts