اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نے کہا کہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہوجائے گی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔
ملک میں مہنگائی کی شرح 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








