دعا زہرا کیس، عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

دعا زہرا کیس، عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی
دعا زہرا کیس، عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے مہدی کاظمی کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا اس حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے۔

دوسری جانب  اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرہ کو تحویل میں لے لیا، خصوصی ٹیم دعا کو لاہور سے کراچی لے کے گئی۔ پولیس کے مطابق دعا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے، لیکن پولیس کے مطابق شوہر ظہیر کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے، اہل خانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہیں کرے گا۔ 

 

Related Posts