ماں بیٹی نے غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو قتل کرکے لاش کو آگ لگا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت سے ملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول اشرف کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ واقعے میں ایک ملزمہ کو بھی اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق مقتول اشرف پر الزام تھا کہ وہ ملزمہ اور اس کی بیٹی کو بلیک میل کر رہا تھا۔ گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول انہیں مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد لاش کو جلایا گیا اور پھر ویرانے میں پھینک دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Posts