آئی پی ایل میں چیئرلیڈرز کو سرعام ہراساں کرنے کا شرمناک واقعہ، دیکھئے ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرلیڈرز آئی پی ایل، فوٹو ایم ایس این
چیئرلیڈرز آئی پی ایل، فوٹو ایم ایس این

انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ دنوں لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز کے مقابلے میں سٹیڈیم میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند شائقین کی جانب سے چیئر لیڈرز کے ساتھ نامناسب رویئے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔

 میچ کے دوران سٹیڈیم کے ایک حصے میں موجود بعض شائقین نے چیئر لیڈرز کی پرفارمنس کے دوران نامناسب اشارے کیے جس پر فوری طور پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کی۔

ایک چیئر لیڈر کو ویڈیو میں واضح طور پر پریشان دیکھا گیا جو شائقین کو ایسا رویہ بند کرنے کا اشارہ کر رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملوث افراد کو نشاندہی کے بعد وہاں سے ہٹا دیا گیا، انتظامیہ نے بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے  تاکہ مزید کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

واقعے کے بعدسٹیڈیم انتظامیہ نے واضح کیا کہ میچ کے دوران کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا ہراسانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts