پولیس کو حکم دیا جائے کہ مجھے گرفتار نہ کریں! ساحل عدیم کی عدالت سے استدعا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

متنازع مذہبی اسکالر ساحل عدیم نے مختلف شہروں میں درج مقدمات میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساحل ادیم مبینہ طور پر ان کے خلاف کراچی سمیت دیگر شہروں میں درج متعدد مقدمات کے باعث گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی جس میں حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اور فوری گرفتاری کا خدشہ موجود ہے اس لیے عدالت اس درخواست کو فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں خصوصاً کراچی میں مقدمات درج ہیں۔ موقف کے مطابق وہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے اور متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ متعلقہ دائرہ اختیار تک پہنچنے سے قبل انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

ساحل عدیم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں مناسب مدت کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ وہ مختلف صوبوں کی متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو کر اپنا دفاع قانون کے مطابق کر سکیں۔

Related Posts