پیٹرولیم لیوی کے نام پر 2 سال میں عوام سے کتنے ارب وصول کیے؟ حیران کن انکشاف سامنے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سرکاری دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ 2,725 ارب روپے وصول کیے ہیں جو ایک غیر معمولی مالی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپریل 2024 سے مارچ 2026 کے درمیان پاکستان میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے مجموعی طور پر 2,725 ارب روپے اکٹھے کیے گئے جو ملکی معیشت کے حوالے سے ایک بڑی رقم سمجھی جا رہی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ مجموعی وصولی آئی ایم ایف کے دونوں قرض پروگرامز کے مجموعی حجم سے بھی زیادہ ہے جن کی مالیت موجودہ شرحِ تبادلہ کے مطابق تقریباً 2,340 ارب روپے بنتی ہے۔

حکام کے مطابق صرف جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ یعنی جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1,205 ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال 2024-25 میں حکومت نے اس مد میں تقریباً 1,220.21 ارب روپے جمع کیے۔

دستاویزات کے مطابق اپریل سے جون 2024 کی سہ ماہی میں بھی 299.63 ارب روپے پیٹرولیم لیوی کی صورت میں حاصل ہوئے جو ظاہر کرتا ہے کہ ایندھن پر عائد ٹیکس سے آمدن میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Posts