کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، 10افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ میں دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، متاثرہ علاقے میں سیاہ دھویں کے بادل پھیل گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کسی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریلوے ٹریک کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد چمن پھاٹک کے نزدیک آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے 10افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کے نتیجے میں قریبی عمارات کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ معاونِ خصوصی برائے داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ جیسے ہی مزید پیشرفت سامنے آئے گی، آگاہ کیا جائے گا۔

معاونِ خصوصی برائے داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے پر آگہی دے دی گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، تاحال دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی۔

Related Posts