عید کی آمد سے قبل سونا سستا، 24 مئی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ٹیک جوس)

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ چاندی کی قدر مستحکم ہے۔عید کی آمد سے قبل سونا سستا ہوگیا۔ ہفتے کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 2200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1886 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے مقرر کی گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 1729 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 868 روپے میں فروخت ہوا۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 8034 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6887 روپے پر برقرار رہی جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر کمی کے بعد 4508 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts