پارک لین ریفرنس، سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو ہٹائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آصف زرداری
عمران خان کو ہٹائیں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، آصف زرداری

عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  کی حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارک لین ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جہاں سابق صدر آصف زرداری ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوسکے۔ احتساب عدالت جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے  عدالت سے استدعا کی کہ میں کراچی میں کیسز میں مصروف ہوں، اسلام آباد کیلئے کیس بند کیا جائے، اور آصف علی زرداری اور شریک ملزم عبدالغنی مجید کی طرف سے حاضری سے استثناء کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ رکنا نہیں چاہئے، عدالت نے کل تک مقدمے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو ہدایت کی کہ ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے جبکہ حاضری سے استثناء کی درخواست منظور کر لی گئی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل احتساب عدالت نے سابق صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنسز میں فردِ جرم عائد کردی۔

 ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس کے بعد عدالت نے 5 اکتوبر کو سابق صدر پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزم آصف زرداری نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد

Related Posts