ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اہم اعلان متوقع، وزیرِ اعظم فیصل آباد کا دورہ آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اہم اعلان متوقع، وزیرِ اعظم فیصل آباد کا دورہ آج کریں گے
ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے اہم اعلان متوقع، وزیرِ اعظم فیصل آباد کا دورہ آج کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان فیصل آباد کا دورہ آج کریں گے جہاں ٹیکسٹائل کی صنعت کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے اہم اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور چیف سیکریٹری پنجاب وزیرِ اعظم عمران خان کا فیصل آباد میں استقبال کریں گے۔ وزیرِ اعظم کاروباری شخصیات، ٹیکسٹائل مینو فیکچررز اور برآمد کنندگان سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورۂ فیصل آباد کے دوران کاروباری برادری کی طرف سے ایک تقریب ہوگی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا جائے گا کہ انہوں نے بزنس کمیونٹی کیلئے مواقع پیدا کیے۔ وزیرِ اعظم سستی بجلی اور دیگر صنعتی اقدامات پر گفتگو کریں گے۔

فیصل آباد کے دورے کے موقعے پر وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے برآمد کنندگان اور ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے اہم اعلانات متوقع ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان فیصل آباد میں ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان فیصل آباد میں اراکینِ پنجاب اسمبلی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں تحریکِ انصاف کے رہنما نمایاں ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا الیکٹرانک ووٹنگ متعارف کرانے کا اعلان

Related Posts