اسلام آباد/کراچی/پشاور/کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کیلئے وکلاء سڑکوں پر نکل آئے، انہوں نے ایف-8 کچہری سے سپریم کورٹ تک ریلی نکالی۔
Lawyers protest in Islamabad against attack on Chairman Imran Khan, Rally from F8 Court to Supreme Court.#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن_ہے#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے#SackGeneralFaisalpic.twitter.com/VDSBzg8vM4
— PTI DG Khan (@PTIDGKOFFICIAL) November 4, 2022
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی جان لینے کی کوشش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ٹریفک بلاک کر دی اور دھرنا دیا۔
پہاڑ پور
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج
روڈ پر دھرنا جاری#imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/m7tzSMkmbU— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
خیبرپختونخواکے علاقے کرک میں پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں نے عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اوراُن پر قاتلانہ حملے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈکروایا۔
کرک
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج #imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/pcIe39DpVE— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
لکی مروت، کے پی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ٹریفک بلاک کر دی اور ٹائر جلائے۔
لکی مروت
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج #imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/wPpYMVI1P7— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
سندھ کے علاقے مٹیاری میں وکلاء کے ایک گروپ کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کی سخت مذمت کی گئی۔
مٹیاری
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف وکلا کا احتجاج #imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/lf0r9hO5cX— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
پنجاب کے علاقے روجھان مزاری میں نماز جمعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان پر حملے کی مذمت کی۔
روجھان مزاری
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج #imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/i42SAdV3Nw— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
علاوہ ازیں پنجاب کے علاقے وزیرآباد جہاں پر گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین کی جان لینے کی کوشش کی گئی، وہاں پر پر ٹی آئی کے کارکنان اور حمایتی اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
وزیرآباد
چئیرمین عمران خان پر ہوئے حملہ کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج #imrankhanPTI #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے pic.twitter.com/jrVFVuyQjx— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) November 4, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








