عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، اپنا دشمن نہیں، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، اپنا دشمن نہیں، رانا ثناء اللہ
عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، اپنا دشمن نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں، عمران خان اپنے رویے کو بدلیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل کا واقعہ تشویشناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے پر پی ٹی آئی کا رویہ بھی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہم عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں اپنا دشمن نہیں، عمران خان اپنے رویے کو بدلیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کیسے سمجھائیں یہ تباہی کا راستہ ہے، نفرت اور تقسیم کے عمل کو بہت گہرا کردیا گیا ہے، عمران خان نے بغیر کسی تحقیق ہم پر الزامات لگائے، اسد عمر نے جو بات کی وہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر نے پر تشدد احتجاج کیا، کچھ لوگ اسلحہ نکال کر لہراتے رہے۔

ملزم کے بیان کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس نے اپنے بیان میں 2 وجوہات کا ذکر کیا کہ اس نے حملہ کیوں کیا؟، ملزم نے نبوت اور پیغمبری کے دعوؤں کو بھی حملے کی وجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا، اسپتال انتظامیہ

رانا ثنا اللہ نے کہا ملزم کے بیان کی ایک قسط کل جاری ہوئی تھی، اس کے بعد پنجاب حکومت نے اس پورے تھانے کےعملے کو معطل کردیا، پہلے بیان کا ایک حصہ لیک ہوا پھر اس کا دوسرا حصہ لیک ہوا، بیان ریکارڈ کرنے والے نے لیک کیا یا کسی اورنے بیان لیکر لیک کیا؟

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے سے متعلق تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی چاہئے، ملزم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات انتہائی تشویشناک اورخوفناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وزیراعظم نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا تھا اور باقی تین افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts