لاہور: شوکت خانم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ کی ہڈی میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آپريشن کے دوران ہرقسم کے ذرات نکال دیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور لاہور کے شوکت خانم اسپتال ميں ان کا آپريشن کيا گيا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی ٹانگ کا آپریشن کیا گیا ہے، ان ٹانگ کی ہڈی ميں کوئی نقصان نہيں ہوا اور آپريشن کے دوران ہر قسم کے ذرات نکال ديئے گئے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہر زاویے سے تسلی کرنا ضروری تھا۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے پیچھے مذہبی جنون کارِ فرما ہے، خواجہ آصف
دوسری جانب فائرنگ میں زخمی ہونے والے رہنما تحریک انصاف فيصل جاويد نے ٹويٹ کيا جس ميں کہا ہے کہ کچھ دير پہلے عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، اور آپريشن ہوگيا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے تندرست ہيں۔
فيصل جاويد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جذبے کو سلام، وہ آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھيں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








