واشنگٹن: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی دہشت گردوں کو خوش کرنا تھی جسے نئی عسکری و سویلین قیادت نے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خا معذرت اور تسلیم کریں کہ وہ غیر جمہوری تھے، پارلیمان میں واپس آجائیں۔
پیٹرول مہنگا، ٹی ایل پی کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
انٹرویو کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں واپس آ کر ہم سے بات کرسکتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ فوج سیاست میں آئے۔
وزیرِخارجہ نے کہا کہ عمران خان فوج کو سیاست میں کردار ادا کروانا چاہتے ہیں تاکہ وہ اقتدار کے ایوان میں واپسی کیلئے انہیں مدد دے۔ اگر ان کا طریقہ کار بدل جائے تو ان کا سیاست میں مستقبل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سول اور فوجی قیادت نے فل اسٹاپ لگایا۔ ان کی پالیسی دہشت گردوں کو خوش کرنا تھی، ٹی ٹی پی سے دوستی رکھنے والے ملک کے دوست نہیں ہوسکتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








