شام اور ترکی میں ایک اور زلزلہ، 3 افراد جاں بحق، 600سے زائد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

انقرہ: شام اور ترکی میں ایک اور زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں کئی عمارات گر گئیں، 3 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارات گریں اور 47 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے جو تاحال امداد کے منتظر ہیں تاہم ریسکیو کارروائیوں کے دوران ہی دوسرا زلزلہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یونیورسٹی ہاسٹل میں لڑکیوں پر خفیہ تانک جھانک، گارڈ زیر حراست

ترکی کے جنوبی علاقوں میں 8 بج کر 4 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، 6فروری کے زلزلوں سے متاثرہ علاقے ایک بار پھر تباہی کا منظر پیش کرنے لگے۔ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔

پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شام اور ترکیہ کے سرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 اور پھر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

نئے زلزلے کے نتیجے میں شام میں 470 جبکہ ترکی میں 213 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عمارات گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو کارروائیاں پہلے ہی جاری ہیں۔

 

Related Posts