الجیریا: الجزائر کے میڈیا میں جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ نے یونیورسٹی کے ہاسٹل کے ایک گارڈ کو اس وقت بے نقاب کیا جب وہ طالبات کی جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو الجزائر کے النہار ٹی وی کی ویب سائٹ پر نشر ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلقائید 4 یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں کام کرنے والا ایک گارڈ لڑکیوں کے باتھ رومز میں تانک جھانک میں مصروف تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈ یونیورسٹی کی رہائش گاہ میں لڑکیوں کی جاسوسی کر رہا تھا اور اس کا پتہ چلتے ہی فرار ہو گیا۔
وہران میں بلقائید 4 یونیورسٹی کی رہائش گاہ کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ رہائشی نگرانی کے کیمروں نے یونیورسٹی کی رہائش گاہ بی ون میں خ۔ ع نام کے گارڈ کو جاسوسی کرتے پکڑا ہے وہ ہاسٹل کی دیواروں کے باہر موجود تھا۔
مزید پڑھیں:47 ملکوں کے 388 کتے ریسکیو خدمات کیلئے ترکیہ پہنچ گئے
ہاسٹل ڈائریکٹر الزین کریمہ کا کہنا تھا کہ یہ حرکت غیر اخلاقی، غیر پیشہ ورانہ اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہاسٹل میں کوئی غیر ملکی رجسٹرڈ نہیں تھا۔ یونیورسٹی سروسز کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس گارڈ کے خلاف تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








