ہندو انتہا پسندوں کا مسلم رہنما اسد الدین اویسی کے گھر پر پتھراؤ

تازہ ترین

تازہ ترین

دارالحکومت دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کے اشوک روڈ واقع سرکاری قیام گاہ پر ہندو انتہا پسندوں نے  پتھراؤ کیا ہے۔

پتھراؤ کے نتیجے میں مسلم رہنما کے گھر کی کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پولیس کے پاس واقعہ کو لے کر شکایت درج کرائی ہے۔

اسدالدین اویسی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے ان کے دہلی واقع قیام گاہ پر پتھراو کیا۔ یہ واقعہ اشوک روڈ علاقے میں اے آئی ایم آئی ایم چیف کے گھر پر شام قریب ساڑھے پانچ بجے ہوا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ایک ایڈیشنل ڈی سی پی کی قیادت میں دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے ان کے گھر کا معائنہ کیا اور موقع سے ثبوت تلاش کیے۔

اویسی نے سنسد مارگ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ بدمعاشوں کے ایک گروپ نے ان کے گھر پر پتھراؤ کیا اور کھڑکیوں کو توڑ دیا۔

اویسی نے الزام لگایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر نہیں تھے۔ جب رات 11:30 بجے وہ اپنی قیام گاہ پر پہنچے تو کھڑکیوں کے شیشے ٹوتے ہوئے تھے اور چاروں جانب اینٹ پتھر بکھرے پڑے تھے۔ اویسی کو ان کے گھریلو ملازم نے بتایا کہ بدمعاشوں کے ایک گروپ نے شام قریب 5:30 بجے گھر پر پتھر پھینکے تھے۔

Related Posts