اکبر، بابر، اورنگزیب ہمارے ہیرو نہیں، بابا رام دیو۔ پاکستان کے متعلق بھی ہرزہ سرائی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کے یوگا گرو اور معروف کاروباری و مذہبی شخصیت بابا رام دیو نے  کہا ہے کہ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہمارے ہیروز نہیں ہیں بلکہ چھترپتی شیواجی مہاراج سوپرہیرو ہے۔

وہ بھارتی ریاست گوا کی حکومت کے زیراہتمام ایک پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی بورڈس یا این سی ای آرٹی کی کتابوں میں ہمیں غلط تاریخ پڑھائی گئی ہے۔ان کتابوں میں مغلوں کی تعریف کی گئی ہے۔ اسے بدلنا ہوگا۔ اکبر‘بابریا اورنگ زیب ہمارے ہیرو نہیں ہیں۔ ہمارے سوپرہیرو چھترپتی شیواجی مہاراج‘ رانا پرتاپ‘ چندرشیکھر آزاد‘ بھگت سنگھ اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندو انتہا پسندوں کا مسلم رہنما اسد الدین اویسی کے گھر پر پتھراؤ

انہوں نے کہا کہ شیواجی نے فاتح کی زندگی گزاری ہمیں یہ تاریخ معلوم ہونی چاہئے۔ بابا رام دیو نے کہا کہ شیواجی مہاراج نے مذہب یا طبقہ کی بنیاد پر کسی سے بھی بھید بھاؤ نہیں کیا بلکہ وہ سبھی کوساتھ لے کرچلتے تھے۔

پاکستان میں بحران کے بارے میں رام دیو نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک چار حصوں میں بٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مالی بحران سے دوچار ہے۔ وہ عنقریب چارحصوں میں بٹ جائے گا اور ایک چھوٹے ملک کے طور پر برقراررہے گا۔

Related Posts